عوامی خدمات کے ذریعہ آگے بڑھنے نو منتخب چیرمین صدام حسین کو رکن اسمبلی کا مشورہ
کاغذ نگر۔/28جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میونسپل چیرمین کی حیثیت سے نوجوان ٹی آر ایس قائد محمد صدام حسین کو ٹی آر ایس پارٹی کے تمام کونسلرس کی جانب سے متفقہ طور پر منتخبہ کرنے کے بعد میونسپل آفس سے جلوس و موٹر سیکل ریالی نکالی۔ اس جلوس اور موٹر سیکل ریالی میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور نو منتخب میونسپل چیرمین محمد صدام حسین کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی کونسلرس ، ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کاغذ نگر کے مختلف چوراستوں سے گذرتی ہوئی یہ ریالی راجیو گاندھی چوراستہ،سیاست چوک، امبیڈکر چوک اور اندرامارکٹ سے گذرتے ہوئے موٹر سیکل ریالی اور جلوس سنتوش فنکشن ہال میں جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر محمد صدم حسین اور وائس چیرمین آر گریش کی ٹی آر ایس پارٹی حامیوں کی جانب سے بہ کثرت گلپوشی کی گئی۔ بعد ازاں رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بند پڑی ہوئی سرپورپیپر ملس کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کاغذ نگر کے عوام کی کافی مدد کی ہے۔ اس طرح سے کاغذ نگر میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کیلئے کے سی آر اور کے ٹی آر کی جانب سے 28 کروڑ روپیوں کی منظوری کی گئی اور اس رقم کی وجہ سے کاغذ نگر کی سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کو انجام دیا گیا۔ اس لئے نو منتخب میونسپل چیرمین محمد صدام حسین کو کم عمری 29سال میں چیرمین کا عہدہ حاصل ہوا ہے۔ اس لئے سابق میونسپل چیرمین بی نرسیا کی طرح عوامی خدمت انجام دیتے ہوئے آگے بڑھنے کا میونسپل چیرمین محمد صدام حسین کو مشورہ دیا تاکہ آنے والے دنوں میں مقامی عوام ایماندار میونسپل چیرمین کی حیثیت سے یاد کرسکیں۔ اس لئے ریاستی حکومت سے بجٹ لانے کی ذمہ داری میری ہے، لیکن مقامی سطح پر عوامی خدمات کی ذمہ داری آپ لوگوں کی ہے۔ اس لئے عوام کو پینے کے پانی کی سہولت، سڑکوں کی سہولت فراہم کرنے کا تیقن دیاگیا۔ نو منتخب میونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے کہا کہ رکن اسمبلی مسٹر کونیرو کونپا کی زیر نگرانی وہ کاغذ نگر میونسپل کے حدود میں موجود عوام کیلئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیں گے۔اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔