پیپر ڈسپلے کے ساتھ دنیا کا آئی ۔ فرینڈلی اسمارٹ فون

   

بیجنگ: چینی کمپنی ٹی سی ایل غیر روایتی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بنانے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اب اس نے نئی پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی کے تحت اسمارٹ فون پیش کیا ہے جو بینائی متاثر کرنے والی نیلی روشنی خارج نہیں کرتا۔اس ٹیکنالوجی کو این ایکس ٹی پیپر کا نام دیا گیا ہے جو عام اسمارٹ فون کی طرح تمام رنگوں کو اچھی طرح دکھاتی ہے جسے برقی کاغذ بھی کہا جاسکتا ہے۔ ٹی سی ایل ایک عرصے سے پیپر ڈسپلے ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے اور مزید بہتر ڈسپلے کے ساتھ اب دو اسمارٹ فون پیش کیے ہیں۔تین سال قبل اسی کمپنی نے 8 انچ کا ٹیبلٹ پیش کیا تھا جس سے بلیو لائٹ کا اخراج نہ ہونے کے برابر تھا۔ ایک جانب تو یہ آنکھ میں تکلیف یا طبی نقصان کی وجہ نہیں بنتا تو دوسری جانب اس میں تمام رنگ اپنی آب و تاب کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔