پیپلز لبریشن آرمی کو جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا: صدر چین

   

بیجنگ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور پیپلز لبریشن آرمی یعنی پی ایل اے کو جنگ کی صورت حال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔جمعہ کو سینٹرل ملیٹری کمیشن کے بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین شی جنپنگ نے اعلیٰ اہلکاروں کو متنبہ کیا کہ ملک میں کئی طرح کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔’دا گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں شی جن پنگ نے کہا کہ ’دنیا بھر میں ایسی تبدیلیاں آ رہی ہیں جو گذشتہ ایک صدی میں نہیں آئی تھیں۔ اور چین اب اس صورت حال میں ہے جس میں اس کے لیے ترقی اور سفارتی مواقع بہت اہم ہیں۔‘ اخبار کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوجیوں کی تربیت کے لیے ضروری اعلان پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔چین کے ایک اور اخبار ’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ ’سبھی فوجی دستوں کو صحیح معنی میں قومی سلامتی کے موضوع اور ترقی کی رفتار کو سمجھنا ہوگا اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔جنگ کی تیاری کی کیا وجہ ہے؟’دا گلوبل ٹائمز‘ نے سکیورٹی معاملات کے ماہر سونگ جونگپنگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ ’پیپلز لبریشن آرمی کے سبھی دستوں کی چین کی قیادت کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر تھیانمین چوک میں پریڈ ہوگی جس میں پیپلز لبریشن آرمی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے گا۔‘