رانچی : جھارکھنڈ میں دہشت گردی کے مترادف سمجھے جانے والے پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا ( پی ایل ایف آئی ) کے صدر دنیش گوپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جھارکھنڈ نے دنیش گوپ پر 25لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ این آئی اے نے اس پر 5لاکھ روپئے کا انعام بھی رکھا تھا ۔ اس خوفناک نکسلائٹ کو پروسی ملک نیپال سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے اسے نیپال سے پکڑا ہے ۔دنیش گوپ کو رانچی لانے کیلئے کارروائی کی جارہی ہے ۔جھارکھنڈ پولیس اور این آئی اے نے مشترکہ آپریشن چلاکر ممنوعہ نکسل تنظیم پی ایل ایف آئی کے سپریمو دنیش گوپ کو گرفتار کیا ہے ۔ اس پر جملہ 30لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ اس کے خلاف تقریباً 150 مقدمات درج ہیں جس نے جھارکھنڈ پولیس کو کافی عرصہ سے پریشان کررکھا تھا ۔
