حیدرآباد ۔ 19؍ جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں آل انڈیا ہارٹیکلچر اگریکلچر شو کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ 23؍ جنوری سے پیپلز پلازہ نکلس روڈ پر منعقد ہونے والے اس پانچ روزہ شو کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔ شو انچارج خالد احمد کے مطابق اس شو میں پودے ‘ پودوں کی افزائش ‘ پھل ‘ ترکاریوں کی فصلیں باغات ‘ کھاد ‘ آرگنانک پیدوار ‘ اگریکلچر سائنس ‘ ایجوکیشن ‘ فوڈ انڈسٹری کی پیداوار کو پیش کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ٹرس گارڈ نینگ ورٹیکل گارڈنینگ ‘ ہائیڈو فونک سسٹم جیسے جدید ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کیا جائیگا ۔ نرسریوں میں میڈیسن پلانٹس ‘ اوٹ ڈور ریسکوٹک بلس سیڈ بینکس ‘ انڈور ‘ بونسائی ‘ کریپر فلورس ‘ دیگر آرائشی پودے موجود رہیں گے ۔