پیگاسس جاسوسیمعاملہ :سپریم کورٹ نے عبوری حکم محفوظ رکھا

,

   

سپریم کورٹ نے پیگاسس جاسوسی معاملہ میں عبوری حکم محفوظ کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب مرکزی حکومت نے اس معاملہ میں قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے میں اضافی حلف نامہ داخل کرنے سے منع کردیا تھا۔چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے صحافیوں، وکلا اور کچھ غیرسرکاری تنظیموں کی درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کرتے ہوئے عبوری حکم محفوظ رکھ لیا۔سپریم کورٹ کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب مرکزی حکومت نے اس معاملہ میں قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاملے میں اضافی حلف نامہ داخل کرنے سے منع کردیا۔