پیگاسس جاسوسی معاملہ: ’اگر میڈیا رپورٹیں درست ہے تو انتہائی سنگین معاملہ ہے :سپریم کورٹ

,

   

سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز پیگاسس جاسوسی معاملہ کی آزادانہ تحقیقات کرانے کی درخواست کرنے والی 9 عرضیوں پر بیک وقت سماعت کی۔ ان عرضیوں میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا اور سینئر صحافیوں این رام اور ششی کمار کی عرضیاں بھی شامل ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اگر میڈیا رپورٹوں میں سچائی ہے تو یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ سپریم کورٹ کی دو ججوں کی بنچ نے سماعت کے دوران عرضی گزاروں سے جاسوسی کے ثبوت طلب کئے ہیں۔ بنچ نے کہا کہ اس معاملہ میں بیرونی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ یہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور نوٹس لینے کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے کسی کو پیش ہونا چاہیے تھا۔ معاملہ کی مزید سماعت 10 اگست کو کی جائے گی۔

YouTube video