پیگاسس سافٹ وئر، مختلف ممالک میں تفتیش

   

بڈاپسٹ: ہنگری، اسرائیل اور الجزائر نے جمعرات کے روز اسرائیلی سافٹ وہئر پیگاسس کے ذریعے صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور 14 ممالک کے سربراہان کی جاسوسی سے متعلق الزامات کی تفتیش کا آغار کردیا ہے۔ ان ناموں میں فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون بھی تھے۔ اسی تناظر میں ماکروں نے اپنا موبائل فون تبدیل کر دیا ہے جب کہ ملک میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جاسوسی کے خلاف سخت ترین اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں ہنگری واحد یورپی ملک تھا، جہاں صحافیوں اور دیگر عوامی شخصیات کی جاسوسی کی گئی۔ اسی تناظر میں ہنگری کے دفتر استغاثہ نے اپنی تفیش شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے بھی اس سافٹ ویئر سے متعلق ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔