پیگاسس معاملہ :سپریم کورٹ سے آخری امید : پی چدمبرم

   

نئی دہلی :کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے کہاہے کہ پیگاسس جاسوسی کیس میں آخری امید اب سپریم کورٹ پر قائم ہے کیونکہ ہندوستانی اخبارات نے اس کیس سے متعلق خبروں کو اپنے صفحات سے ہٹا دیاہے۔ انہوں نے ہندوستانی اخبارات کو بزدل قرار دیا ہے۔ہماری امیدیں اب سپریم کورٹ پرقائم ہیں۔سابق مرکزی وزیر داخلہ اور خزانہ چدمبرم نے یکے بعد دیگرے کل تین ٹویٹ کیے ہیں۔
ان کا حوالہ مشہور بین الاقوامی برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں دیا گیاہے۔