نئی دہلی :پیگاسس جاسوسی واقعہ ہندوستانی جمہوریت، عدلیہ اور ملک کی سیکورٹی پر سنگین حملہ ہے، اس لیے اس معاملے کی عدالتی نگرانی میں خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ غیر جانبدارانہ جانچ کی جانی چاہیے۔ یہ مطالبہ وکیل ایم ایل شرما کے ذریعہ سپریم کورٹ میں جمعرات کو داخل ایک عرضی میں کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیگاسس پروجیکٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کا استعمال کر ملک کے صحافیوں، جج، عدلیہ اور آئینی افسران، کارکنان، اپوزیشن لیڈران اور دیگر لوگوں کی جاسوسی کی گئی یا کرنے کی کوشش کی گئی۔