جموں: کانگریس نے جمعرات کے یہاں ’پیگاسس‘ جاسوسی معاملے کے خلاف احتجاج درج کرکے اس میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی بی جے پی اور مرکزی سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور راج بھون کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے تاہم وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی سرکار نے لوگوں کے حق رازداری کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے جس کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ان کا مطالبہ تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ایک جج کی قیادت میں اس جاسوسی معاملے کی جانچ ہونی چاہئے ۔