پیگاسیس ڈیٹا کی تحقیقات کیلئے فرانس کے احکام

   

پیرس : فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے سلسلہ وار تحقیقات کے احکام جاری کئے ہیں کیوں کہ اُن کے فون نمبر کے ساتھ ساتھ اُن کے سابق وزیراعظم اور اُن کی 20 رکنی کابینہ کی اکثریت کے نمبرات بھی نشانہ بنائے گئے ہیں۔ گارجین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیگاسیس پراجکٹ کے ڈیٹا بیس میں جس کا انکشاف ہوا ہے ، فرانسیسی قیادت کے یہ تمام نمبرات پائے گئے ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم جین کیسکس نے کہاکہ فرانسیسی صدر کی سرکاری قیامگاہ کی طرف سے پورے معاملے کی جانچ کے احکام جاری کئے گئے۔