پی آرسی مسئلہ ‘جگن حکومت و ملازمین میں ٹکراؤ

   

نئی سفارشات کے تحت تنخواہوں کے بلز تیار کرنے حکومت کی ہدایت
حیدرآباد27 جنوری (سیاست نیوز) پی آر سی کے مسئلہ پر جگن موہن ریڈی حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال شدت اختیار کر رہی ہے۔ ملازمین تنظیمیں پی آر سی احکامات واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے 6 جنوری کی نصف شب سے ہڑتال کا اعلان کرچکی ہیں تو دوسری طرف حکومت نے موجودہ پی آر سی سفارشات کے تحت تنخواہوں کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت نے ہر ضلع میں عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں کے بلز نئے پی آر سی سفارشات کے مطابق تیار کریں۔ اگر عہدیدار اس معاملہ میں کوتاہی کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ حکومت نے تمام محکمہ جات کو سرکولر جاری کیا ہے ۔ ملازمین کی تنخواہیں نئی پی آر سی کے مطابق تیار کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسرس کو ہدایات جاری کی گئیں۔ حکومت نے کہا ہے کہ کل تک ہر محکمہ کی جانب سے نئی تنخواہوں کی سفارشات کے مطابق بلز حکومت کو حاصل ہوجائیں اور یکم فروری کو تنخواہ جاری کردی جائے گی ۔ ر