پی آرٹی یو ٹی ایس کی یوم خواتین تقریب

   

ایس وائی گارڈن جیلا گوڑہ میں معلمات کو تہنیت
حیدرآباد 8- فروری (پریس نوٹ)۔ اساتذہ کی تنظیم پی آرٹی یو ٹی ایس کے زیراہتمام ایس وائی آر گاڈن جلیلاگوڑہ حیدرآباد میں عا لمی یوم خواتین تقریب عظیم الشان پیمانے پر منعقد کی گئی ۔ جس میں حیدرآباد کے علاوہ مختلف اضلاع کے خاتون ٹیچرس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس تقریب میں ایم ایل سی جناب رگھوتم ریڈی، سابق ایم ایل سی جناب پی رویندر ریڈی، جناب سری پال ریڈی اسٹیٹ پریسیڈنٹ پی آر ٹی یو ٹی ایس، جناب جی چنا کیشو ریڈی (امیدوار ایم ایل سی) محترمہ جیوتی (اہلیہ گرم چنا کیشو ریڈی) اور دیگر قائدین نے شرکت کی محترمہ نینا جیسوال مہمان خصوصی تھیں ۔اس موقع پر قائدین و معلمات محترمہ معراج سلطانہ جنرل سکریٹری بہادرپورہ منڈل،محترمہ عشرت سلطانہ جنرل سکریٹری چارمینار منڈل، محترمہ رئیسہ سلطانہ،محترمہ رعنا سلیم نائب صدر چارمینار منڈل،محترمہ امتہ الرقیب سکریٹری چارمینار منڈل، محترمہ اشرف سلطانہ ویمن کنوینر چارمینار منڈل محترمہ امتہ العلیم اور دیگر معلمات قائدین کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی گئی اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے خواتین نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا اور ایکدوسرے کو ہولی تہوار کی مبارکباد بھی دی اس موقع پر ہندو مسلم یکجہتی کے مناظر دیکھے گئے۔