پی آر سی سفارشات کے اعلان پر چیف منسٹر سے اظہار تشکر

   

ریاستی وزراء ، عوامی نمائندوں اور ملازمین کے قائدین کی ملاقات

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے سرکاری ملازمین اور ٹیچرس کے لئے پی آر سی سفارشات کے اعلان کا وزراء ، عوامی نمائندوں اور ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے خیرمقدم کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد میں سرکاری دفاتر کے روبرو ملازمین نے جشن منایا اور چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ۔ اسمبلی میں واقع چیمبر میں کئی وزراء اور ملازمین کے نمائندوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور 30 فیصد فٹمنٹ اور سبکدوشی کی عمر میں تین سال اضافہ سے متعلق اعلانات پر اظہار تشکر کیا ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کرنے والوں میں ریاستی وزراء ٹی سرینواس یادو ، سرینواس گوڑ ، دیاکر راؤ ، ستیاوتی راتھوڑ ، سبیتا اندرا ریڈی ، ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی جی وینکٹ رمنا ریڈی ، پیدی ریڈی سدرشن ریڈی ، دھرما ریڈی ، این نریندر ، ڈی ناگیندر ، سدھیر ریڈی ، گوپی ناتھ ، سبھاش ریڈی ، کے وینکٹیش، کالے یادو ، ایم گوپال ، پرکاش گوڑ ، جئے پال یادو ، ایم کرشنا راؤ ، وی وینکٹیشور راؤ ، کے مانک راؤ ، کرانتی کرن ، جی سنیتا ، سی ایچ لنگیا ، جی کشور ، سیدی ریڈی ، بال راجو ، پدما دیویندر ریڈی ہری پریا نائک ، ریکھا نائک ، ایس وینکٹ ویریا ، کے جناردھن ریڈی ، رگھوتم ریڈی شامل ہیں۔ تلنگانہ این جی اوز کے صدر ایم راجندر ، تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کی صدر وی ممتا ، جنرل سکریٹری ستیہ نارائنا ، ٹیچرس تنظیموں کے ریاستی صدر شری پال ریڈی ، جنرل سکریٹری کملاکر ، درجہ چہارم ایمپلائیز یونین کے صدر جی گیانیشور ، تلنگانہ ریونیو سرویسز اسوسی ایشن کے صدر رویندر ریڈی اور سکریٹری گوتم کمار نے بھی چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے پی آر سی کے اعلانات پر اظہار تشکر کیا ۔