پی آر سی کے بقایا جات فوری ادا کرنے کا مطالبہ

   

حیدرآباد۔ 8 فروری (راست) محمد احمد خاں جنرل سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ ٹیچرس یونین نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آر سی 20 کا جی او جون 2021 میں جاری کیا گیا اور اس جی او کے مطابق تمام ملازمین کو جون 2021 کے ماہ سے نئے پی آر سی کے مطابق تنخواہیں جاری کی گئیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ اپریل، مئی 2021 کے بقایاجات اس سال 2021-22 میں ادا کیا جائے گا۔ سال 2021-22 اختتام پذیر ہے لیکن ان دو ماہ کے بقایاجات کو ابھی تک ادا نہیں کیا گیا۔ ٹی ایس ٹی یو حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ اپریل اور مئی 2021 کے پی آر سی بقایاجات کو فوری اثر کے ساتھ جاری کئے جائیں۔ محمد احمد خاں نے مزید بتایا کہ 51 ای ایم ایس بتاریخ 11-06-21 میں یہ بھی وضاحت کی گئی تھی کہ پی آر سی بقایاجات 01-04-202 تا 31-03-21 ادا شدنی ہیں۔ اس کو ملازمین کے ریٹائرمنٹ پر دیا جائے گا۔ جناب محمد اقبال صدر ٹی ایس ٹی یو نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پی آر سی کے بقایاجات کو ریٹائرمنٹ پر دیا جائے گا۔ محمد احمد خاں نے مزید بتایا کہ اسکولس کی کشادگی یکم ستمبر 2021 سے عمل میں آئی لیکن ابھی تک کئی اسکولس میں کتابیں مکمل فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ تعلیمی سال شروع ہوکر بھی 5 ماہ ہوگئے ہیں کئی درسی کتابیں عدم دستیاب ہیں۔ جلد سے جلد تمام درسی کتابیں فراہم کی جائیں۔