پی آر سی کے مسئلہ پر عہدیداروں کی ملازمین کی تنظیموں سے بات چیت

   

حیدرآباد۔/22 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) پی آر سی کے مسئلہ پر حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان تعطل ختم کرنے کیلئے چیف سکریٹری آندھرا پردیش سمیر شرما نے مختلف سرکاری محکمہ جات کے عہدیداروں اور ملازمین کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ پی آر سی پر عمل آوری اور دیگر مطالبات کی یکسوئی کیلئے جلد ہی کوئی قابل قبول حل تلاش کیا جائے۔ فینانس اور دیگر محکمہ جات کے سکریٹریز نے ملازمین کے نمائندوں سے پی آر سی کی سفارشات پر بات چیت کی۔ حکومت نے پی آر سی پر عمل آوری کے سلسلہ میں موجودہ مالی موقف کے اعتبار سے حکومت کی تجاویز سے واقف کرایا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ حکومت پی آر سی کے مسئلہ پر ہمدردانہ موقف رکھتی ہے۔ ملازمین کے مطالبات میں آئندہ سال سے ڈپارٹمنٹل پروموشن کیلنڈر کی تیاری کی ہدایت دی گئی۔ر