تیار کنندگان کی درخواست
حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) ہائی کورٹ نے گنیش تہوار میں پلاسٹر آف پیرس ( پی او پی ) گنیش مورتیوں کی فروخت پر حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس الوک ارادھے اور جسٹس این وی شراون کمار پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے پی او پی گنیش مورتیوں کی فروخت اور ایستادگی کے بارے میں حکومت سے وضاحت طلب کی ۔ تلنگانہ گنیش مورتی کلاکار ویلفیر اسوسی ایشن و دوسروں نے دو علحدہ رٹ پٹیشن داخل کرکے پی او پی مورتیوں کی تیاری اور فروخت پر پابندی سے متعلق حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا ۔ درخواست گذاروں نے کہا کہ کوویڈ وباء سے پہلے ہی مورتیاں تیار کی گئیں اور اگر فروخت کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ مالیاتی خسارے سے دوچار ہوجائیں گے۔ عدالت نے درخواست گذاروں سے پوچھا کہ تیار شدہ مورتیوں کی تعداد کا حلفنامہ میں کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔ بنچ نے واضح کیا کہ اگر حکومت جواب داخل کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو عدالت دستیاب میٹریل کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔