پی آئی اے کی پہلی پرواز 6 ماہ کے وقفہ کے بعد چین پہنچ گئی

   

شیان: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی پہلی پرواز 6 ماہ کے وقفہ کے بعد 11 جون کو چین کے شہرشیان پہنچ گئی۔ پی کے 854 پرواز نے ہفتہ کی صبح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 241 مسافروں کو لے کر اڑان بھری اور چین کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 16 منٹ پرشیان یانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پی آئی اے کو سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنا اور مقامی حکام سے اسلام آباد سیشیان اور بیجنگ سے اسلام آباد کے لئے ہفتہ وار کمرشل مسافر پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے نے چین کیلئے اپنی آخری پرواز 18 ڈسمبر 2021 کو چلائی تھی۔