پی آر سی کا مطالبہ ‘ ٹیچرس وفد کی چیف سکریٹری کو احتجاج کی نوٹس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 4 جولائی ( این ایس ایس ) تنخواہوں پر نظر ثانی کے دیرینہ مطالبہ ‘ سی سی ایس کی تنسیخ اور دوسرے مطالبات کی یکسوئی میں حکومت کی جانب سے تاخیر پر ریاست کی ٹیچرس اسوسی ایشنوں نے آج احتجاج کی نوٹس جاری کی ہے ۔اسوسی ایشن کے ایک وفد نے چیف سکریٹری ایس کے جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی پر زور دیا ۔ اسوسی ایشن نے واضح کیا کہ حکومت پر اپنے مطالبات کی یکسوئی کیلئے دباو ڈالنے تین مراحل میں احتجاج منظم کیا جائیگا ۔ اسوسی ایشن کے ارکان کی جانب سے 12 جولائی کو منڈل مراکز پر ریلیاں منظم کی جائیں گی۔ 20 جولائی کو ضلع ہیڈ کوارٹرس پر ریلیاں منظم کی جائیں گی اور 3 اگسٹ کو حیدرآباد میں ایک مہا دھرنا منعقد کیا جائیگا ۔ وفد نے حکومت سے پی آر سی کی تشکیل تک فوری عبوری راحت کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔