پی آر ٹی یو کورٹلہ یونٹ کے راشن کٹس تقسیم

   

کورٹلہ /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ۔پی آر ٹی یو ٹیچرس یونین کورٹلہ یونین کی جانب سے گوتم ماڈل ہائی اسکول کورٹلہ کے پیچھے جھونپڑیوں میں رہنے والے غریب مستحق خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔پروگرام محمد عبدالواجد پی آرٹی یو کورٹلہ یونٹ منڈل کے صدر کی نگرانی میں انجام پایا۔اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے محمد ایاض کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘کے ستیا نارائنا پی آرٹی یو کے ریاستی نائب صدر ‘کے کرشنا ضلع جگتیال جنرل سکریٹری پی آر ٹی یو ‘انم انیل صدر ٹی آریس پارٹی ٹاون صدر کورٹلہ کے ہاتھوں راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر راشن کٹس میں روزانہ چیزوں کی ضرورت چاول ‘دال ‘ترکاریاں اور صابن شامل ہے۔پی آرٹی یو کورٹلہ یونٹ کی جانب سے تقریبا 120خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر محمد عبدالواجد نے کہا کہ اس نازک گھڑی میں غرباء کی مدد بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔اس موقع پر محمد ایاض کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘انم انیل صدر ٹی آریس پارٹی کورٹلہ ٹاون نے پی آرٹی یو کورٹلہ ڈیویژن کی کافی ستائش کی انہوں نے کہا کہ غریبوں میں امداد کی تقسیم کار خیر ہے۔اس موقع پر پی آر ٹی یو ضلعی اور کورٹلہ ڈیویژن کے زمہ داران عبدالواجد ‘کرشنا ‘ وینکٹ ‘سریدھر ‘محمد سیف الدین ‘محمد یوسف علی ‘عاصف خان ‘سرتاج احمد ‘راجو اور دیگر موجود تھے۔