حیدرآباد میٹرو ریل کی اصل مضبوطی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پاور سپلائی سسٹمس اور اوؤر ہیڈ الیکٹریفیکشن ٹیم ، حیدرآباد میٹرو ریل کی بڑی مضبوطی ہے ۔ حیدرآباد میٹرو ریل محض ٹرینس سے متعلق نہیں ہے بلکہ اہم انفراسٹرکچر ہے ۔ شہر میں روزانہ تقریبا پانچ لاکھ مسافرین میٹرو ٹرینس سے سفر کرتے ہیں ۔ اس میں پاور سپلائی سسٹمس ( پی ایس ایس ) اور اوؤر ہیڈ الیکٹریفیکیشن ( او ایچ ای ) ٹیمس کا بہت اہم رول ہوتا ہے ۔ اسپیشلائزڈ پی ایس ایس اور او ایچ ای ٹیمس ، سب اسٹیشنس ، اوؤر ہیڈ لائسنس اور ٹرئیکشن پاور سسٹمس کے بڑے نیٹ ورک کے مینٹیننس کے لیے دمہ دار ہیں جس سے میٹرو ٹرینس چوبیس گھنٹے چلتی ہیں ۔ یہ ٹیمس میٹرو ریل سسٹم کو برقی سربراہ کرنے والے چار 132kv سب اسٹیشنس کی نگرانی کے لیے شفٹس میں کام کرتی ہیں ۔ میٹرو ریل کے عہدیداروں نے کہا کہ برقی سربراہی میں کسی خلل کے باعث ٹرینس میں بڑی تاخیر ہوسکتی ہے اور اس کی وجہ ہزاروں مسافرین کے لیے مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔ ایل اینڈ ٹی ایم آر ایچ چیف آپریٹنگ آفیسر مسٹر سی سدھیر نے بتایا کہ ہمارے انجینئرس برقی کو سب اسٹیشنس سے ٹرینس کے لیے ایک مناسب شکل میں تبدیل کرنے کے لیے الیکٹریکل سسٹمس پر بھر پور توجہ دیتے ہیں جس میں ٹرانسفارمرس ، ریکٹیفائرس اور انورٹرس کے معائنے اور بروقت مرمتی کام پر توجہ دی جاتی ہے ۔۔