پی ایس ایل وی کی کامیاب لانچنگ ‘سائینسدانوں کو کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پی ایس ایل وی۔

C51

کی خلاء میں کامیاب لانچنگ پر ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ ’ اِسرو‘ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیف منسٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ مذکورہ تجارتی سٹیلائیٹ کی کامیاب لانچ کے ذریعہ اِسرو نے پھر ایک بار دنیا کی سرکردہ خلائی تحقیقاتی تنظیم کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک اپنی تکنیکی ضروریات کی تکمیل کیلئے اِسرو کا انتخاب کررہے ہیں جس سے ہمارے ملک کی شہرت میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ چیف منسٹر نے اس لانچ کو کامیاب بنانے پر اِسرو کے تمام متعلقہ سائنسدانوں، انجینئرز، ملازمین اور دیگر تکنیکی عملے کو مبارکباد پیش کی۔