چینائی : اسرو نے اتوار کو پی ایس ایل وی ۔سی 56کے ذریعہ آج سری ہری کوٹہ کے اسپیس پورٹ سے بنیادی پے لوڈ ڈی ایس۔ ایس اے آر سمیت سنگاپور کے سات سٹلائٹوں کو کامیابی سے لانچ کیا۔ اسرو نے ٹویٹ کیاکہ پی ایس ایل وی ۔سی 56/ڈی ایس۔ ایس اے آر مشن مکمل طور پر پورا ہو گیا ہے ۔ساڑھے پچیس گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد، 228ٹن وزن اٹھانے والی 44.4 میٹر لمبی چار اسٹیج والی گاڑی نے 6:30بجے فرسٹ لانچ پیڈ سے پرواز بھری۔ تقریباً 25منٹ کی پرواز کے بعد، سبھی ساتوں سیٹلائٹس کو ایک درست مدار میں قائم کیا گیا۔پی ایس ایل وی۔سی 56نے پہلی بار پرائمری پے لوڈ، ڈی ایس۔ ایس اے آر (ایک 360 کلوگرام رڈار امیجنگ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ) کو 5ڈگری کے جھکاؤ اور 535کلومیٹر کی اونچائی پراین ای او میں قائم کیا ۔