کراچی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے ملتوی شدہ ناک آؤٹ میچز رواں برس کے آخر میں کرانے کا خواہاں ہے۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے اس مقصد کیلئے سال کے اواخر میں دو ممکنہ مختصر ونڈوز دستیاب ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح ناک آئوٹ میچز کا انعقاد ہوگا۔ امید رکھتے ہیں کہ ہر چیز ٹھیک ہو اور ہم میچز دوبارہ مرتب کرسکیں۔ مثالی صورتحال میں ہمیں تین سے چار دن چاہئیں، بورڈ اس پرکام کررہا ہے،جلد ہی فرنچائز مالکان سے بھی مشاورت کریں گے۔معلوم کیا جائے گاکہ باقی میچز کس فارمیٹ کے تحت کھیلیں جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے سبب میچز ملتوی ہونے سے قبل ہم نے کوالیفائرز اور ایلی منیٹرز کو سیمی فائنلز اور فائنل میں تبدیل کیا تھا۔