پی ایس ایل 10 کا آغاز دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب

   

راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سوپر لیگ کا گزشتہ روز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہوا۔ لیگ کے 10 ویں سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ آج ہفتہ کو دو مقابلے ہیں۔ راولپنڈی میں لیگ کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست فاش دی۔ سعود شکیل کی قیادت میں کوئٹہ ٹیم نے 216/3 اسکور کئے جس میں خود شکیل کے 59 رنز شامل ہیں۔ جواب میں بابر اعظم زیرقیادت پشاور زلمی 15.1 اوورز میں 136 پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کئی کرکٹ ایکشن سے دور رہ کر واپسی کرنے والے اوپنر صائم ایوب نے 50 رنز بنائے جبکہ بابر 0 پر آؤٹ ہوئے۔