پی ایس ایل2020 ء کیلئے شین واٹسن کی رضامندی

   

لاہور۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق مایہ ناز آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے اگلے سیزن شرکت کی حامی بھرتے ہوئے پلاٹینئم کیٹیگری میں رجسٹریشن کرا لی ہے جبکہ مچل میک کلینیگن اور نکولس پوران بھی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہو گئے ہیں۔پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن آئندہ سال فروری میں شروع ہو گا اور لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔لیگ کے تمام میچز پاکستان میں ہونے کے سبب خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ بڑی تعداد میں انٹرنیشنل کھلاڑی شاید ایونٹ میں آنے پر رضامند نہ ہوں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائز کی کوششوں کے نتیجے میں نامور ٹی20 اسٹارز نے پی ایس ایس ایل میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔ابتدائی طور پر پی سی بی کی جانب سے 28 عالمی شہرت یافتہ غیرملکی کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کیا گیا تھا جنہوں نے لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے پلاٹینئم کیٹیگری میں رجسٹریشن کرائی تھی اور اب مزید چنند کھلاڑی اس فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔شین واٹسن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 5 میں شرکت کی غرض سے پاکستان روانگی کا منتظر ہوں اور گزشتہ ایڈیشن کے دوران کراچی میں میچز کھیلنا ایک شاندار تجربہ تھا۔