پی ایس اے کے تحت فاروق عبداللہ کی گرفتاری کی مذمت : کانگریس

   

نئی دہلی 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس پارٹی نے سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر فاروق عبداللہ کی عوامی سلامتی قانون کے تحت گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ جن لوگوں نے ملک کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے جدوجہد کی ہے انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فاروق عبداللہ کو عوامی سلامتی قانون کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے جس کے تحت حکام کسی مقدمہ کے بغیر انہیں دو سال تک قید میںرکھ سکتے ہیں۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے اس پر اپنے رد عمل میں کہا کہ وہ اس گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ سب سے قدیم پارٹیوں میں سے ایک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق چیف منسٹر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔