پی ایس جی نے فرنچ لیگ کا خطاب جیت لیا

   

Ferty9 Clinic

پیرس ۔ پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے لیون کو ہراکر فرنچ لیگ کپ کا خطاب جیت لیا۔ پی ایس جی نے گزشتہ چھ سال میں چوتھی بار یہ اعزا ز حاصل کیا ہے۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ پر ہوا، پی ایس جی نے پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے فتح سمیٹی۔فرینچ کپ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین اور لیون کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کے مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔ایکسٹرا ٹائم بھی مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آوٹ پر ہوا۔پی ایس جی کے گول کیپر کیلر نواس نے برٹرانڈ کی پنالٹی روکی اور پیبلو سرابیا نے پی ایس جی کے لئے فیصلہ کن گول کیا۔پیرس سینٹ جرمین نے مقابلہ 5-6 سے اپنے نام کیا۔ گزشتہ چھ سال میں یہ پیرس سینٹ جرمین کا چوتھا خطاب ہے۔