بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے باسط خان کی پولس ریمانڈ میں پوچھ گچھ کے دوران متعدد انکشافات ہونے کا امکان ہے ۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر مشرا نے بتایا کہ پی ایف آئی سے متعلق کیس میں 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران ایک یا دو لوگ فرار ہو گئے جن میں سے ایک باسط خان کو بھوپال اے ٹی ایس نے پکڑ لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ باسط خان پی ایف آئی کے لیگل ونگ کے لیے کام کرتے ہیں اور اس کے جنرل سکریٹری بھی ہیں۔ انہیں 8 تاریخ تک پولس ریمانڈ پر لیا گیا ہے ۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران مزید کئی انکشافات ہونے کا امکان ہے ۔