پی ایف ریلیف، ٹی ڈی ایس شرح میں کٹوتی، انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع

,

   

وزیراعظم مودی کے معلنہ 20 لاکھ کروڑ کے معاشی پیاکیج کے پہلے حصہ کی تفصیلات ، نرملا سیتارامن کی پریس کانفرنس

نئی دہلی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے گذشتہ روز معلنہ معاشی پیاکیج کی تفصیلات کا وزیرفینانس نرملا سیتارامن نے آج اعلان کرتے ہوئے کوروناوائرس وباء سے لڑنے کیلئے حکومت کے پیاکیج کے پہلے حصہ کو پیش کیا۔ سماج کے تمام طبقات کے بشمول متوسط طبقہ، ایس ایم ایز، مزدوروں، کسانوں اور صنعت کا احاطہ کرتے ہوئے معاشی پیاکیج کو ’’خود انحصار ہندوستان مہم‘‘ کے موضوع سے مربوط رکھا گیا۔ آنے والے چند روز میں حکومت کے امدادی اقدامات کی مزید تفصیلات نرملا جاری کریںگی۔ نرملا سیتارامن کی پریس کانفرنس سے 20 لاکھ کروڑ روپئے کے معلنہ معاشی پیاکیج کی تفصیلات کے اہم نکات یوں ہیں۔

وزیرفینانس نرملا کا پیش کردہ حکومتی پیاکیج بیک نظر
٭ کوروناوائرس کے سبب نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا۔ صورتحال پر مسلسل نظر
٭ انکم ٹیکس ریٹرنس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 31 جولائی سے 30 نومبر تک توسیع
٭ ٹیکس آڈٹ کی مہلت میں 30 ستمبر سے 31 اکٹوبر 2020ء تک اضافہ
٭ تمام بقیہ ادائیگیاں فوری جاری کردی جائیں گی
٭ ٹی ڈی ایس کی کٹوتی سے 50 ہزار کروڑ کی رقم سسٹم میں آئے گی
٭ شرح ٹی ڈی ایس کٹوتی کا تمام مقاصد کیلئے اطلاق ۔ جمعرات سے نفاذ
٭ 31 مارچ 2021ء تک ٹی ڈی ایس، ٹی سی ایس کی شرحوں میں 25 فیصد کٹوتی
٭ بینکوں کا قرض دینے میں پس و پیش نہیں مگر کسٹمرس لاک ڈاؤن سے خائف
٭ ’ویواد سے وشواس‘ اسکیم کی مہلت میں 30 ڈسمبر 2020ء تک توسیع
٭ کنٹراکٹرس کو بڑی راحت۔ کنٹراکٹس کی تکمیل کیلئے مزید لاگت کے بغیر 6 ماہ کی مہلت
٭ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کیلئے 90 ہزار کروڑ کی لکویڈیٹی فراہم
٭ لازمی ای پی ایف حصہ داری کی منہائی اور اس کے ساتھ رقم میں بھی اضافہ ہوگا
٭ پراویڈیٹ فنڈ کے لازمی حصہ کو 3ماہ کیلئے 12 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کردیا گیا
٭ حکومت ہند ای پی ایف کیلئے مزید 3 ماہ ادائیگی کرے گی۔ 72 لاکھ ملازمین کو فائدہ
٭ تمام ای پی ایف ادارہ جات کو لیکویڈیٹی ریلیف ۔ مزید 3 ماہ کی توسیع
٭ حکومتی حصولیابی میں 200 کروڑ تک کے گلوبل ٹنڈرس کو اجازت نہیں ، انڈیا خودمکتفی ہوگا
٭ ایم ایس ایم ایز اور ایس ایم ایز کیلئے مختلف نمایاں اقدامات ۔ معاشی اصلاحات برقرار