غزہ: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک رکن احمد المجدلانی نے بتایا کہ یہ تنظیم حماس سمیت تمام فلسطینیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب حماس نے ماسکو میں اجلاس کے فوراً بعد کہا کہ روسی دارالحکومت میں فلسطینی دھڑوں کے اجلاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی ایل او فلسطینیوں کی جائز نمائندہ تنظیم ہے۔ میڈیا کے مطابق حماس نے ایک بیان میں زور دیا کہ اجلاس میں مثبت اور تعمیری جذبہ غالب رہا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ ملاقاتیں مذاکرات کے آئندہ دوروں میں ایک جامع قومی اتحاد تک پہنچنے کے لیے جاری رہیں گی۔ اس میں تمام فلسطینی قوتیں اور گروپس شامل ہوں گے۔