پی ایم آواس یوجنا میں 35 فیصد مسلم استفادہ کنندگان

   

چیف منسٹر یوگی کا مسلمانوں کے تعلق سے بڑا بیان ۔ پسماندہ مسلم کانفرنسوں کا انعقاد

لکھنؤ: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے تعلق سے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پردھان منتری آواس یوجنا میں مسلم استفادہ کنندگان کا تناسب 35 فیصد ہے۔ سی ایم یوگی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مسلمانوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا۔ ہم سب ان کے پاس گئے، ان سے بات کی۔ ان کے مسائل واقف ہوئے۔ معلوم ہوا کہ پردھان منتری آواس یوجنا میں مسلم استفادہ کنندگان کا تناسب 35 فیصد ہے۔ بی جے پی مشن 2024 کو مکمل کرنے کے لیے مسلم پسماندہ پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام میں پسماندہ مسلم ووٹروں کو بی جے پی سے جوڑنے کی اپیل دی تھی۔بی جے پی مودی کے مشن کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اتر پردیش میں پسماندہ مسلم کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔بی جے پی حکومت کے کاموں کا شمار مسلم پسماندہ ووٹروں کو کانفرنس میں بلا کر کیا جا رہا ہے۔ نیشنل ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں امت شاہ نے پارٹی کے لیے نیا ہدف مقرر کیا تھا۔امت شاہ کے مطابق، بی جے پی کو مرکز کے علاوہ اگلے 30-40 سال تک ریاستوں پر حکومت کرنی ہے۔ اتر پردیش کے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں بی جے پی کی جیت بھی مسلمانوں کے حصہ کی وجہ سے ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق بی جے پی نے 395 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا۔ 395 میں پسماندہ کے 90 فیصد مسلمان تھے۔ لوک سبھا انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی، پسماندہ مسلمانوں پر بی جے پی کی توجہ تیز ہو جائے گی۔ مودی حکومت کی کامیابیوں کو گن کر مسلمانوں میں ایک نیا ووٹر طبقہ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔