ممبئی: پنجاب مہاراشٹراکو آپریٹیو بنک میں ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے 90لاکھ روپیہ جمع کروائے تھے۔ پی ایم سی بنک اسکام کی وجہ سے اس بنک گاہک کو دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ ای ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق 51سالہ سنجے گولاٹی نے پی ایم سی بنک میں 90لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔ بنک اسکام کی وجہ ان کی ساری رقم چلی گئی۔ انہوں نے پیر کی صبح بنک کے خلاف دھرنا بھی دیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے ضعیف 80سالہ والد بھی تھے۔ اس کے بعد اپنے مکان واقع اوشیوارا آئے او رکھانے کے میز پر گرپڑے۔ اوشیوار ا پولیس نے یہ بات بتائی۔ جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔ گولاٹی جیٹ ایرویز میں انجینئر تھے۔ایئر لائن کے بیٹھ جانے سے وہ بیروزگارہوگئے تھے۔
انہیں بیوی کے علاوہ دوبچے ہیں جن میں سے ایک بچہ معذور بتایا گیا ہے۔ پی ایم سی بنک اسکام کا شکار ہوگیا ہے۔ کئی گاہکوں کی جمع شدہ رقم خطرہ میں پڑگئی ہے۔ آر بی آئی پی ایم سی بنک گاہکوں کو رقم نکالنے کی حد رقم 25,000سے بڑھاکر 40,000 روپے کردی ہے جبکہ یہ رقم سابق میں 25,000روپے تھی۔ مہاراشٹرا ریاست میں 21اکٹوبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں۔ انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعلی مہاراشٹرا فڈنویس نے وعدہ کیا کہ دوبارہ ان کی حکومت برسراقتدار آنے پر پی ایم سی کے گاہکو ں کو ان کی جمع شدہ رقم واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ایم سی بنک کے ڈپازٹوں کی ہر ممکنہ امداد کرں گے۔یہ وعدہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں شامل ہیں۔