ممبئ : 5جنوری بروز پیر جب شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی اہلیہ ورشا راوت پی ایم سی بینک گھوٹالہ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوں گی اسوقت سینا تفشیشی ایجنسی کے دفتر کے روبرو مظاہرہ کریگیذرائع کے مطابق ممبئی ، تھانہ ، نوی ممبئی اور میرا بھایندر سے تعلق رکھنے والے شیوسینکوں کی ایک بڑی تعداد کے جنوبی ممبئی کے بیلارڈ اسٹیٹ میں واقع ای ڈی کے دفتر میں پہونچنا متوقع ہے ۔حالانکہ مہاراشٹرا کی مہا وکاس اگھاڈی حکومت کی سربراہی کرنے والی حکمرا ں شیوسینا کی طرف سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے ، تاہم پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پیر کو ای ڈی کے دفتر میں جمع ہونے کے لئے زبانی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ سینا لیڑرراوت نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ اگر بی جے پی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرتی رہے گی تو شیوسینا اپنے انداز میں اس کا بھرپور جواب دے گی۔ اسی درمیان یہ اطلاع بھی موصل ہوئ ہیکہ ممبئ پولیس بیلارڑ پئر کے پورئے علاقے میں دفعہ 144 کرینگی جس کے بموجب پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی –