پی ایم سی بینک : چیف منسٹر کے بنگلہ کی طرف احتجاجیوں کی ناکام پیشقدمی

   

ممبئی ، 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکام سے متاثرہ پی ایم سی بینک کے ڈپازیٹرس کے ایک گروپ کو آج ’ورشا‘ کے روبرو احتجاج کرنے سے روک دیا گیا، جو میٹرو سٹی کے مالابار ہل علاقہ میں چیف منسٹر مہاراشٹرا کی سرکاری قیامگاہ ہے۔ ایک عہدہ دار نے کہا کہ احتجاجی لوگ قریب میں واقع حکومت مہاراشٹرا کے سہیادری گیسٹ ہاوس میں جمع تھے، جب انھیں چیف منسٹر کے بنگلہ کی طرف پیش قدمی سے روک دیا گیا۔