پی ایم سی بینک کیس : ای ڈی نے ممبئی کے قریب بنگلہ قرق کرلیا

   

ممبئی 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے جمعرات کو ممبئی کے قریب ایچ ڈی آئی ایل پرموٹر کا تقریباً پانچ ایکڑ پر محیط بنگلہ مہربند کردیا۔ عہدیداروں نے کہاکہ یہ کارروائی پنجاب اینڈ مہاراشٹرا کوآپریٹیو (پی ایم سی) بینک کیس میں جاری منی لانڈرنگ انکوائری کے سلسلہ میں کی گئی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ جائیداد مہاراشٹرا کے ضلع پال گھر کے تحت مضافاتی علاقہ وسائی میں واقع ہے۔یہ جائیداد ہاؤزنگ ڈیولپمنٹ انفراسٹرکچر لمیٹیڈ کے پروموٹر کی ہے۔ ای ڈی نے ممبئی پولیس کے اکنامک افینسس ونگ کے دائر کردہ ایف آئی آر پر کیس درج کیا ہے۔