پی ایم سی کسٹمرس کیلئے 10 ہزار روپئے کی حد

   

ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعرات کو بحران سے دوچار پنجاب اینڈ مہاراشٹرا کوآپریٹیو (پی ایم سی) بینک کے کسٹمرس کیلئے قبل ازیں طے کردہ ایک ہزار روپئے نکالنے کی حد کو بڑھاکر 10 ہزار روپئے براہ 6 ماہ کردیا ہے۔ اِس نرمی کے ساتھ ممبئی میں قائم بینک کے زایداز 60 فیصد ڈپازیٹرس اکاؤنٹ میں موجود اپنی ساری رقم نکال لینے کے قابل ہوں گے۔ 10 ہزار روپئے کی حد میں کسٹمرس کے لئے پہلے سے طے شدہ ایک ہزار روپئے شامل ہیں۔