پی ایم مودی لفظی کاریگری میں مگن : کھرگے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے دیہی علاقوں میں بے روزگاری اور لوگوں کی معاشی حالت کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ کھرگے نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی تقریر کے ذریعے اصل مسائل کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ آپ جتنا چاہیں کانگریس کو گالی دیں لیکن غریبوں کا حق نہ چھینیں۔ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ دیہی ہندوستان میں معاشی بحران اتنا گہرا ہے کہ ستمبر میں منریگا کی مانگ 4 سالوں میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس کے بارے میں کچھ کرنے کے بجائے وزیر اعظم انتخابی ریاستوں میں اپنی ناکامیوں کو تقریروں کے ذریعے چھپانے کیلئے کانگریس کو کوس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھریلو آمدنی میں زبردست کمی اور مہنگائی کی وجہ سے کروڑوں لوگ منریگا کے تحت کام کی نعش میں گھر گھر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔صورتحال یہ ہے کہ منریگا بجٹ میں صرف 4 فیصد فنڈز باقی ہیں۔ ملک کو یاد ہے کہ بجٹ 2023 میں مودی سرکار نے منریگا کے بجٹ میں 33 فیصد کی کٹوتی کی تھی، جس کے نتیجے میں غریب خاندان متاثر ہو رہے ہیں۔