پی ایم مودی کو فرانس کا سب سے بڑے اعزاز

,

   

پیرس: وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے دورے پر ہیں۔ صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کی رات گئے پیرس کے صدر محل میں انہیں ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز دی گرینڈ کراس آف دی لیجن آف آنر سے نوازا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ پی ایم مودی ہندوستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیرس پہنچے۔ اس کے بعد انہوں نے یہاں لا سین میوزیکل میں ہندوستانیوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ‘فرانس آنا گھر آنے جیسا ہے۔ ہندوستان کے لوگ جہاں بھی جاتے ہیں، ایک منی انڈیا بناتے ہیں۔ بھارت عالمی نظام میں ایک خاص کردار ادا کر رہا ہے۔ ہر چیلنج سے نمٹنے میں ہندوستان کا تجربہ اور کوششیں دنیا کیلئے مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان اگلے 25 سال میں ترقی کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ آج ہر بین الاقوامی ایجنسی کہہ رہی ہے کہ ہندوستان آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم نے تارکین وطن سے ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی اپیل کی۔