پی ایم مودی کی ڈگری کا تنازعہ ،عرضی خارج

   

Ferty9 Clinic

احمد آباد ۔ 14 جنوری (ایجنسیز) پی ایم مودی کی تعلیمی ڈگری سے متعلق تنازع میں عام آدمی پارٹی کو ایک بڑا عدالتی جھٹکا لگا ہے۔ گجرات ہائی کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی جانب سے دائر کی گئی علیحدہ ٹرائل کی درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے خلاف فوجداری ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ایک ساتھ جاری رہے گی۔جسٹس ایم آر مینگاڈے کی سربراہی میں گجرات ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے تحت کی عدالت کے احکامات کو برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کر دیں۔ تاہم، تفصیلی عدالتی حکم نامے کی مصدقہ کاپی کا ابھی انتظار کیا جا رہا ہے۔یہ مقدمہ گجرات یونیورسٹی کے رجسٹرار پیوش پٹیل کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔