پی ایم نریندرمودی فلم کا ٹریلر جاری 

,

   

حیدرآباد: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر پہلی مرتبہ فلم بنی ہے ۔ یہ فلم ۵؍ اپریل کو سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی ۔ اداکار وویک اوبرائے نے نریندرمودی کا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا ہے کہ وہ یہ کردار نبھا کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں ۔ اس فلم میں نریندر مودی کی زندگی کے کئی پہلو بتائے گئے ہیں ۔

جن میں ان کی زندگی کے ابتدائی ایام ، آر ایس ایس میں شمولیت ، گجرات کے وزیر اعلیٰ ، گجرات فسادات ، اور وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے تک بتایا گیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں ا ن کے بچپن میں چائے بیچنے کے منظر کی بھی فلم بندی کی گئی ہے ۔ اس فلم ان کی ازدواجی زندگی بھی دکھا ئی گئی ہے ۔ اس فلم کو سندیپ سنگھ ، آنند پنڈت اور سریش اوبرائے نے پرڈیوس کیا ہے ۔ جبکہ امنگ کمار نے فلم کی ہدایت دی ۔

اس فلم میں وویک اوبرائے کے علاوہ بومن ایرانی ، منوج جوشی ، کشور شانے ، درشن کمار ، زرین وہاب شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم پہلے ۱۲؍ اپریل کی ریلیز کی جانے والی تھی لیکن ملک میں انتخابات کے پیش نظر ۵؍ اپریل کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔https://youtu.be/X6sjQG6lp8

https://youtu.be/X6sjQG6lp8s