پی ایم کیئرس فنڈ میں ساہتیہ اکیڈمی کاایک دن کی تنخواہ عطیہ

   

نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وزارت ثقافت کا خود مختار ادارہ ساہتیہ اکیڈمی نے بھی کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے پی ایم کیئرس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اکیڈمی کے سکریٹری کے سرینواس راؤ نے منگل کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ہر شخص اور ادارے کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔ ساہتیہ اکیڈمی بھی کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے بنائے گئے فنڈ میں اپنے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ عطیہ دے گی۔