پی ایم کیئرس فنڈ کیخلاف عرضی قابل قبول نہیں : پی ایم او

   

نئی دہلی ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) دفتر وزیراعظم (پی ایم او) نے آج دہلی ہائیکورٹ میں اس عرضی کی قبولیت پر اعتراض کیا جس کے ذریعہ پی ایم کیئرس فنڈ کو قانون حق معلومات کے تحت ’پبلک اتھاریٹی‘ قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس نوین چاؤلہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت منعقد کی۔ انہیں پی ایم او کی پیروی کرتے ہوئے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے بتایا کہ وہ جواب داخل کریں گے کہ کیوں اس پٹیشن کو قبول نہیں کیا جانا چاہئے۔ ہائیکورٹ نے معاملہ کی مزید سماعت 28 اگست پر ڈال دی۔