سلچر ، 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے سلچر میں ایک کالج سے وابستہ گیسٹ لیکچرر کو دہلی میں پیش آئے تشدد کے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے خلاف فیس بک پر مبینہ اہانت آمیز تبصرے کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج بتایا کہ سورادیپ سین گپتا جو گروچرن کالج کے فزکس ڈپارٹمنٹ میں گیسٹ لیکچرر ہے، اسے جمعہ کی رات اِٹکھولا علاقہ میں اس کی قیامگاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ایک اسٹوڈنٹ کی شکایت پر لیکچرر کے خلاف کیس درج کرنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔