نئی دہلی: ایسی اطلاعات پر جاری زبردست تنازعہ کے درمیان کہ برسر اقتدار بی جے پی کے ممبرس کے تئیں فیس بک اگزیکیٹیو کا جانبدارانہ رویہ ہے، حکومت نے اس کے برخلاف الزام عائد کرتے ہوئے مارک زکر برگ کو مکتوب لکھا ہے۔ فیس بک اگزیکیٹیو پر یہ بھی الزام ہے کہ اس نے نفرت پر مبنی پوسٹ کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ مرکزی وزیر روی شنکر پرشاد نے بانی فیس بک زکر برگ کو سخت الفاظ پر مبنی مکتوب میں الزام عائد کیا کہ سوشیل میڈیا کی اس بڑی کمپنی کے ملازمین وزیراعظم نریندر مودی اور سینئر کابینی وزراء کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہیں جو باضابطہ ریکارڈ میں ہے۔ اس کے باوجود وہ فیس بک انڈیا میں برسرکار ہیں۔