پی ایم کی پونگل، مکرسنکرانتی پر مبارکباد

   

نئی دہلی ، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام کو پونگل، مگھ بیہو اور مکر سنکرانتی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار اُن کیلئے صحت اور خوشحالی کا نقیب بنیں گے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ٹیاگ کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں مگھ بیہو امید اور خوشحالی کا مظہر ہے۔ مکرسنکرانتی ہندو کیلنڈر کا تہوار ہے جو بھگوان سوریہ کیلئے مخصوص ہے۔ پونگل بھی سوریہ سے مخصوص فصل کٹائی کا چار روزہ تہوار ہے۔