پی ایم کے فیس بک پیج پر قابل اعتراض تصویر ڈالنے پر مقدمہ

   

سنبھل (یوپی ) ۔ 27 اگسٹ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے ایک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جس نے مبینہ طورپر وزیراعظم نریندر مودی کے فیس بک صفحہ پر قابل اعتراض تصویر اور اہانت آمیز ریمارکس پوسٹ کئے ۔ عہدیداروں نے آج کہا کہ کوتوالی پولیس اسٹیشن میں بعض افراد نے اس معاملے کی شکایت کی جس پر مقدمہ درج کیا گیاہے ۔ بتایا گیا کہ ساجد رضوی نامی شخص اس کیس کا ملزم ہے ۔

حکومت نے آر بی آئی کا 99 فیصد نفع تصرف میں لایا : یچوری
نئی دہلی ۔ 27 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی (ایم ) جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج مرکز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ آر بی آئی کی جانب سے کیش کی ریکارڈ منتقلی کی جارہی ہے ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت 2014 ء سے ہندوستان کے سنٹرل بینکنگ انسٹی ٹیوشن کے 99 فیصد نفع کو استعمال کرچکی ہے ۔ یہ ردعمل اس اقدام پر ہیکہ آر بی آئی نے ریکارڈ 1.76 لاکھ کروڑ کا نفع اور فاضل رقم کی منتقلی منظور کرلی ہے ۔