پی این بی کا اپنے ساتھی ملازم اور اولمپک میڈلسٹ شمشیر کو اعزاز

   

نئی دہلی: ٹوکیو اولمپک سے کانسہ کا تمغہ جیت کر واپس آئی ہندستانی ہاکی ٹیم کے رکن شمشیر سنگھ کا پنجاب نیشنل بینک نے اعزاز سے نوازا۔ بینک کی دہلی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ تقریب میں پی این بی کے ساتھی ملازم شمشیر سنگھ کو ان کی کامیابیوں کیلئے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر پی این بی کے منیجنگ ڈائرکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سی ایچ ایس ایس ملک ارجنا راؤ نے نے دنیا کے اس سب سے بڑے کھیل انعقاد میں ہندستانی ٹیم کی بہترین کارکردگی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ شمشیر سنگھ پی این بی کے رتن ہیں اور ملک کا ہر شہری ان کے خدمات کا قرض دار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اولمپک میں میڈل جیتنا بہترین کامیابی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اپنی لگن اور محنت سے آپ مستقبل قریب میں مزید فخر کرنے کے مواقع دیں گے ۔ ہمیں فخر ہے کہ شمشیر سنگھ پی این بی فیملی کے رکن ہیں اور ملک کو ملے سات میڈلوں میں ایک کے شراکت دار ہیں جو آپ کی محنت اور شاندار کارکردگی کاظاہر کرتا