چینائی: 13 اگست (ایجنسیز) چینائی کی منومینم سندرنار یونیورسٹی کی ایک پی ایچ ڈی کی طالبہ نے گورنر آر این رائے کے ہاتھوں یہ کہہ کر اپنی ڈگری لینے سے انکار کردیا کہ موصوف نے مبینہ طور پر ریاست تاملناڈو کے مفاد کے خلاف کام کیا ہے۔ بعدازاں طالبہ نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ہاتھوں ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر طالبہ جین جوزف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے قصداً گورنر آر این رائے کو نظرانداز کیا کیوں کہ وہ ان (گورنر) کے ہاتھوں ڈگری حاصل کرنا نہیں چاہتی تھی۔